Posts

Showing posts from October, 2021

میلادیوں کے گیارہ اعتراضات و شبہات کے جوابات

ان گیارہ اعتراضات شبہات كے جوابات جوكہ عید میلاد ﷺ منانے كے قائل احباب عام طور پر اٹھاتے ہیں: پہلے وہ شبہات اور اعتراضات ملاحظہ فرمائیں: ::: 1⃣ ::: ہر سال جشن سعودیہ منایا جاتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 2⃣ ::: ہر سال غسل کعبہ ہوتا ہے جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 3⃣ ::: ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے جس کا قران و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 4⃣ ::: غلاف کعبہ پر آیات لکھی جاتی ہیں جس کا قران و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 5⃣ ::: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تہجد کی اذان ہوتی ہے جس کا قران و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 6⃣ ::: مدارس میں ختم بخاری شریف ہوتا ہے جس کا قران و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 7⃣ ::: سیرت النبی ﷺ کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جس کا قران و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 8⃣ ::: ہر سال تبلیغی اجماع ہوتا ہے اور چلے لگائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 9⃣ ::: صحابہ کرام علیہم الرضوان کے وصال کے ایام منائے جاتے ہیں جس کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ۔ ::: 🔟 ::: جشن دیو بند و اہلحدیث منایا جاتا ...

عذابِ وحشتِ جاں کا صلہ نہ مانگے کوئی از افتخار حسین عارف

عذابِ وحشتِ جاں کا صِلہ نہ مانگے کوئی نئے سفر کے لیے راستہ نہ مانگے کوئی بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں عجیب رسم چلی ہے، دُعا نہ مانگے کوئی تمام شہر مُکرّم، بس ایک مُجرِم میں سو میرے بعد مِرا خُوں بہا نہ مانگے کوئی کوئی تو شہرِ تذبذُب کے ساکِنوں سے کہے نہ ہو یقین تو پھر مُعجزہ نہ مانگے کوئی عذابِ گردِ خزاں بھی نہ ہو، بہار بھی آئے اِس احتیاط سے اجرِ وفا نہ مانگے کوئی (افتخار عارف)

مثالِ دستِ زلیخا تپاک چاہتا ہے از احمد فراز

مثالِ دستِ زُلیخا تپاک چاہتا ہے یہ دل بھی دامنِ یُوسُف ہے، چاک چاہتا ہے دُعائیں دو مِرے قاتِل کو تُم، کہ شہر کا شہر اُسی کے ہاتھ سے ہونا ہلاک چاہتا ہے فسانہ گو بھی کرے کیا، کہ ہر کوئی سرِ بزم مآلِ قصۂ دِل دردناک چاہتا ہے اِدھر اُدھر سے کئی آ رہی ہیں آوازیں اور اُس کا دھیان بہت اِنہماک چاہتا ہے ذرا سی گردِ ہوس دِل پہ لازمی ہے فراز وہ عِشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے! (احمد فراز)