بیماریوں کی دعا
🍂 - دوستوں سے ملنا غموں اور بیماریوں کی دوا ہے ...
📍 ایک روز عبد الله بن مسعود رضى الله عنه اپنے دوستوں سے ملے تو فرمانے لگے : ”تم ہی تو میرے غموں کا مداوا ہو۔“
📙 - |[ الإخوان لابن أبي الدنيا : 84 ]|
📍 مایہ ناز طبیب اور عظیم سائنسدان ابنُ النّفيس رحمه الله لکھتے ہیں :
”کچھ چیزیں بہت سی بیماریوں کا علاج ہیں ؛ جیسے خوش ہونا اور اپنے چاہنے والوں سے ملنا ...“
📙 - |[ الموجز في الطب : 69 ]|
📍 حافظ ابن عبد البر رحمه الله فرماتے ہیں :
”علماء اور حکماء کا اتفاق ہے کہ عیادت کرتے ہوئے مستحب یہ ہے کہ مریض کے پاس زیادہ دیر نہ ٹھہرا جائے، اِلّا یہ کہ مریض اُنس و الفت کی خاطر کسی دوست کو بلا بھیجے۔
📙 - |[ التمهيد : 197/1 ]|
Comments
Post a Comment