سو جاؤ از اسلم کولسری
سانسوں کو نیلام کرو اور سو جاٶ
جب ٹھہرا یہ کام، کرو اور سو جاٶ
آنسو، دھڑکن، خواب، جوانی، جذبہ، فن
سب کُچھ اُس کے نام کرو اور سو جاٶ
اپنا مَن سُلگا کر سارے کمرے میں
اُس کی خوشبو عام کرو اور سو جاٶ
اپنے خُون سے دھو کر سچے جذبوں کو
پِھر وقفِ اِلزام کرو اور سو جاٶ
اسلمؔ، پِھر سناٹا شور مچائے گا
اپنا کام تمام کرو اور سو جاٶ
(اسلم کولسری)
Comments
Post a Comment