Posts

آورد ‏از ‏عبدالمجید ‏امجد

آورد دھیان کا جب بھی کوئی پٹ کھولا "میری بات نہ کہہ"، دل بولا دل کی بات کہی بھی نہ جائے ضبط کی ٹیس سہی بھی نہ جائے نظم میں کس کا ذکر کروں اب فکر میں ہوں، کیا فکر کروں اب ایک عجب الجھن میں گھرا ہوں کیا سوچوں، یہ سوچ رہا ہوں!! عبدالمجید امجد

Like as the damask rose you see

Like as the damask rose you see, Or like the flower on the tree, Or like the dainty flower in May, Or like the morning of the day, Or like the sun, or like the shade, Or like the gourd that Jonas had; E'en such is man, whose thread is spun, Drawn out and cut, and so is done. If none can scape Death's dreadful dart, If rich and poor his beck obey, If wise, if strong, if all do smart, Then I to scape shall have no way. O grant me grace, O God, that I, My life may mend since I must die..

Silver Birch

Life is always a polarity. If there were no darkness, there would be no light. If there were no trouble, there could never be any peace. If the sun always shone, you would not appreciate it. You have to learn sometimes through conditions that seem a nuisance. One day you will look back and say, "We learned our best lessons not when the sun was shining, but when the storm was at its greatest, when the thunder roared, the lightning flashed, the clouds obscured the sun and all seemed dark and hopeless." It is only when the soul is in adversity that some of its greatest possibilities can be realized. ~ Silver Birch

کوئی ‏تو ‏سیکھے ‏از ‏نیلمہ ‏ناہید ‏دُرّانی

اُداس لوگوں سے پیار کرنا، کوئی تو سیکھے سفید لمحوں میں رنگ بھرنا، کوئی تو سیکھے کوئی تو آئے خزاں میں پتے اُگانے والا گلُوں کی خوشبو کو قید کرنا، کوئی تو سیکھے کوئی دِکھائے محبتوں کے سراب مجھ کو میری نگاہوں سے بات کرنا، کوئی تو سیکھے کوئی تو آئے نئی رُتوں کا پیام بن کر اندھیری راتوں میں چاند بننا، کوئی تو سیکھے کوئی پیمبر، کوئی امامِ زماں ہی آئے اسیر ذہنوں میں سوچ بھرنا، کوئی تو سیکھے (نیلمہ ناهيد درانی)

سنتے ‏تھے

سمجھ کے اپنے بڑوں کی نِشانی ۔۔۔ سٌنتے تھے جدید لوگ بھی غزلیں پٌرانی سٌنتے تھے کِسی کو ہم سے زیادہ خبر ہماری تھی سو اپنا حال ہم اٌس کی زبانی سٌنتے تھے کچھ اِس لئے بھی غنیمت تھی گھر میں ٹین کی چھت ہم اِس وسیلے سے بارش کا پانی سٌنتے تھے ہماری آنکھ ۔۔۔۔۔ سماعت کا کام دیتی تھی ہم اٌس کو دیکھتے رہتے تھے ۔۔۔۔یعنی سٌنتے تھے محاذ کھولا ہوا تھا کِسی نے میرے خِلاف اور اٌس کی بات مِرے یار جانی سٌنتے تھے الاؤ میں ہی کہیں جل بٌجھا وہ وقت ۔۔۔۔ کہ جب کوئی سٌناتا تھا ۔۔۔۔ اور ہم کہانی سٌنتے تھے

دل ‏بنا ‏دیا

ہندوستان میں ایک جگہ مشاعرہ تھا۔ ردیف دیا گیا: "دل بنا دیا" اب شعراء کو اس پر شعر کہنا تھے۔ سب سے پہلے حیدر دہلوی نے اس ردیف کو یوں استعمال کیا: اک دل پہ ختم قدرتِ تخلیق ہوگئی سب کچھ بنا دیا جو مِرا دل بنا دیا اس شعر پر ایسا شور مچا کہ بس ہوگئی ، لوگوں نے سوچا کہ اس سے بہتر کون گرہ لگا سکے گا؟ لیکن جگر مراد آبادی نے ایک گرہ ایسی لگائی کہ سب کے ذہن سے حیدر دہلوی کا شعر محو ہوگیا۔ انہوں نے کہا: بے تابیاں سمیٹ کر سارے جہان کی جب کچھ نہ بَن سکا تو مِرا دل بنا دیا۔

اک ‏نظم ‏ترے ‏دروازے ‏پر

اک نظم ترے دروازے پر سانپ سے میں نے پوچھا "ارے کم نظر! بین جوگی نے پوری بجائی نہ تھی اپنے بل سے تڑپتے مچلتے ہوئے، رقص کرتے ہوئے کس لیے قید تو خود بخود ہو گیا؟ اس پٹاری کے زندان میں سو گیا!" سانپ کہنے لگا، "ساری دنیا میں جتنے بھی دروازے ہیں سب کی اک آن ہے سب کی اک شان ہے سب کا اک ظرف ہے سب کی اک بات ہے جتنا دروازہ ہو، اتنی خیرات ہے ایک میں ہوں کہ اتنی جگہ بھی نہیں لیٹ کر سو سکوں مطمئن ہو سکوں میرے دن رات کیا؟ میری اوقات کیا؟ ایک دن اک سپیرا ادھر آ گیا آس لے کر مرے اجڑے گھر آ گیا اپنے گھر کی مجھے لاج رکھنی پڑی لذت_ قید بھی چاہے چکھنی پڑی." اے مرے دل ربا! اے مرے بے وفا! سانپ کی بات سن کر میں چکرا گیا!! تیرا دروازہ پھر مجھ کو یاد آ گیا!!

محبت لفظ تھا میرا ‏از ‏عرش ‏صدیقی

مَحَبَّت لفظ تھا میرا مَیں اُس شہرِ خرابی میں فقیروں کی طرح در در پھرا برسوں اُسے گلیوں میں، سڑکوں پر گھروں کی سرد دیواروں کے پیچھے ڈھونڈتا تنہا کہ وہ مل جائے تو تُحفہ اُسے دُوں اپنی چاہت کا تمنا میری بر آئی، کہ اِک دن ایک دروازہ کُھلا اور مَیں نے دیکھا وہ شناسا چاند سا چہرہ جو شادابی میں گُلشن تھا مَیں اک شانِ گدایانہ لیے اُس کی طرف لپکا تو اس نے چشمِ بےپروا کے ہلکے سے اشارے سے مجھے روکا اور اپنی زلف کو ماتھے پہ لہراتے ہوئے پوچھا: "کہو اے اجنبی سائل، گدائے بے سر و ساماں، تمہیں کیا چاہیئے ہم سے؟" مَیں کہنا چاہتا تھا "عُمر گزری جس کی چاہت میں وُہی جب مِل گیا تو اور اب کیا چاہیئے مُجھ کو!؟" مگر تقریر کی قُوّت نہ تھی مُجھ میں! فقط اِک لفظ نِکلا تھا لبوں سے کانپتا، ڈرتا جِسے اُمید کم تھی اُس کے دِل میں بار پانے کی!! "مَحَبَّت" لفظ تھا میرا مگر اُس نے سُنا "روٹی"!!! (عرش صدیقی)

محبت مر ‏نہیں ‏سکتی ‏از ‏عبدالسمیع ‏سائر

محبت مر نہیں سکتی ستارے ٹوٹ بھی جائیں سمندر سوکھ بھی جائیں زمیں کی کوکھ کے سب استعارے روٹھ بھی جائیں صبا، گُل اور بہاروں سے کنارا کر نہیں سکتی محبت مر نہیں سکتی!! زمانہ بیت جائے گا زمانے بیت جاتے ہیں فنا کی وادیوں میں روز میرے گیت جاتے ہیں دلوں کی کھیتیوں کو زہر دے کر بارہا ظالم کے لشکر جیت جاتے ہیں مگر نفرت کی تند و تیز ظالم آندھیوں میں بھی فضا میں ایک ننھی پریت کوئل ڈر نہیں سکتی محبت مر نہیں سکتی!! (عبدالسمیع سائر)

Linktree

https://linktr.ee/MuhammadZiaSheikh